تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سینڈرابولاک نے جیسی جیمز سے طلاق کیلئے درخواست دائر کر دی

جنگ نیوز -
ہیوسٹن ... ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرابولاک نے اپنے شوہر جیسی جیمز سے طلاق کے لئے درخواست دائر کر دی? سینڈرا شوہر سے علیحدگی کے بعد خفیہ طور پر ایک افریقی امریکی بچے کو بھی گود لے لیا ہے? اداکارہ سینڈرا بولاک نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں Travis کاؤنٹی کورٹ میں طلاق کے درخواست جمع کرانے کے بعدایک ویب سائٹ پرانٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے خفیہ طور پر Prior نامی ایک افریقی امریکی بچہ گود لیا ہے ? شادی کے5 سال بعد جیسی جیمز کے ایک ماڈل کے ساتھ تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد سینڈرا اور جیسی کی ازدواجی زندگی متاثر ہوئی تھی اور مارچ کو دونوں علیحدہ ہو گئے تھے ? درخواست کے مطابق سینڈرا اور جیسی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے اور ان کا مطالبہ ہے کہ جائیداد تقسیم کی جائے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.