تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مصر :حزب اللہ سیل کیسمیں ملزمان کو قید کی سزا

جنگ نیوز -
قاہرہ ... مصر کی فوجی عدالت نے حزب اللہ سیل کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ سے25 سال تک کی قید کی سزائیں سنائی گئیں ہیں?عدالت نے ایک فلسطینی سمیت تین دوسرے ملزمان کو پندرہ پندرہ سال قید جبکہ چھ ملزمان کو ایک، سات اور دس برس کی قید سنائی ہے? عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مجرموں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو فلسطینیوں کی حمایت کے زمرے میں معاف نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سینا میں سیاحوں کا اغوا اور نہر سویز میں جہازوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں?مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں ملزموں کی14 مرتبہ پیشی ہوئی جس میں ان پر مصر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے "حزب اللہ" کو خفیہ معلومات فراہمی کا الزام عائد کیا گیا?چھبیس ارکان پر مشتمل گروپ میں لبنانی، مصری، فلسطینی اور سوڈانی شہری شامل تھے? ان گروپ کی کمان لبنانی شہری اور حزب اللہ کے مفرور محمد قبلان کر رہے تھے? گرفتار کئے جانے والے افراد نے خود پر لگائے گئے الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.