5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
غیر صحت مندانہ عادات زندگی کے 12 سال کم کرسکتی ہیں،تحقیق
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…آپ کی غیر صحت مندانہ عادات آپ کی زندگی کو 12 سال کم کرسکتی ہیں? آرکائیو آف انٹرنل میڈیسن میں چھپی ایک تازہ طبی رپورٹ کے مطابق کسی انسان کی خراب عادات جیسے کہ مشروب و سیگریٹ نوشی، غیر صحتمندانہ کھانہ کھانے اور سست الوجودی وغیرہ عمر طوالت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں? 20 سال پر مشتمل 4 ہزار 886 افراد پر کی جانی والی ایک تحقیق کے مطابق خراب عادات آپ کی زندگی 12 سال تک کم کر دیتی ہیں کیونکہ ان عادات سے تحقیق میں شامل کئے گئے افراد میں سے 1080 دل کی بیماریوں کی وجہ سے مر گئے، 318 کو کینسر ہوگیا اور 33 افراد دوسری بیماریوں میں مبتلا ہوکر وقت سے پہلے وفات پا گئے جبکہ ان کے مقابلے میں صحت مندانہ عادات رکھنے والے زیادہ زندگی جیئے? سائنسدانوں کے مطابق بری یا خراب عادات میں سگریٹ اور شراب نوشی کے علاوہ سبزیاں کم کھانا، ہفتے میں 2 گھنٹے سے کم جسمانی سرگرمی رکھنا شامل ہیں? اگر ان عادات کو سدھار لیا جائے تو زندگی میں مزید چند سال شامل کئے جاسکتے ہیں?