تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سعودی عرب کا الجزائر میں زرعی اراضی کی خریداری پر غور

جنگ نیوز -
الجزیرہ …جنگ نیوز…سعودی عرب الجزائر میں زرعی اراضی کی خریداری پر غور کر رہا ہے? سعودی وزیر زراعت فہدعبدالرحمن بالغنیم کے مطابق سعودی سرمایہ کار الجزائر میں زرعی اراضی کی خریداری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں? انہوں نے بتایا کہ سعودی پرائیویٹ سیکرز کے بعض زراعت سے وابستہ افراد سوڈان اور مصر میں اس قسم کی سرمایہ کاری پہلے ہی کر چکے ہیں اور اب الجزائر میں بھی دلچسپی لی جارہی ہے? سعودی عرب سمیت لیبیا، چین اور جنوبی کوریا خوراک کی گارنٹی کے ساتھ سپلائی اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے دوسرے ممالک میں زرعی اراضیاں لینے کیلئے کام شروع کر چکے ہیں? الجزائر نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ اپنے کھیت لیز پر دینے کیلئے پہلی مرتبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.