5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید کمی، منگلا میں اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو گئی جبکہ منگلا ڈیم میں ڈیڈ لیول سے67فٹ بلند ہوگئی? محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1107.05 فٹ ہو گئی ہے جبکہ تربیلا میں یہ سطح 1379.80 فٹ ہے? محکمہ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد45 ہزار858اور اخراج 42 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد41 ہزار700اور اخراج 43 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا?