5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پست قامت ماں کا بچہ قد میں ماں پر سبقت لے گیا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انتہائی پست قامت خاتون25 سالہ Amanda Mooreجب ماں کے عہدے پر فائز ہوئیں تو شاید یہ خیال ان کے ذہن کے کسی گوشے میں موجود نا ہو کہ ایک دن ان کا بچہ قد میں ان سے سبقت لے جائیگا?یہ خیال حال ہی میں حقیقت بن گیا جبAmandaکا چودہ ماہ کا بیٹاAidanاپنی2فٹ6انچ کی قامت کے باعث ماں سے بڑا دکھائی دینے لگا ہے?پست قامتAmanda کا قدصرف3فٹ1انچ ہے اور ہڈیوں کی غیر معمولی بیماری کے باعث وہ کھڑی نہیں ہوسکتی اسی لیے ان کا بیٹاAidanان کے ساتھ کھیل کود کرتے وقت اب ان سے بڑا دکھائی دیتا ہے?