تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چین ایڈز کے مریضوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی اٹھانے کا اعلان

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز…چینی حکومت نے ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس میں مبتلا افراد کے چین میں داخلہ پر عائد پابندی اٹھانے کا ا علان کر دیا? چینی ذرائع ابلاغ نے کابینہ کی کونسل کے حوالہ سے بتایا کہ وائرس ایچ آئی وی ایڈز کے غیر ملکی مریضوں کے ملک میں داخلہ کیلئے متعلقہ قانون میں ترمیم کر دی گئی ہے? چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ہفتہ کو شنگھائی کی عالمی نمائش کے آغاز پر اٹھائی جائے گی جبکہ اس نمائش میں تقریباً 10 کروڑ افراد کی آمد متوقع ہے? یہ نمائش زیادہ تر چینی شہری ہی دیکھتے ہیں تاہم اس نمائش کو تقریباً 40 لاکھ غیر ملکی بھی دیکھتے ہیں? دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے چین میں داخلہ پر پابندی اٹھا لئے جانے کے فیصلہ کو سراہا ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ کرنے پر صدر ہوجن تاؤ کی تعریف کی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.