تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت :نکسل باغیوں نے دو برس کے میں 100 سے زائد اسکول تباہ کئے

جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنگ نیوز…بھارت میں نکسل باغیوں نے دو برس کے دوران 100 سے زائد اسکول تباہ کئے? بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے میکن کے مطابق نکسل باغیوں سے متاثرہ ریاستوں میں باغیوں نے 2008ء سے لے کر اپریل 2010ء تک 100 سے زائد اسکولوں کو تباہ کیا? انہوں نے بتایا کہ 2008ء میں 25 اسکولوں پر حملہ کیا گیا جبکہ 2009ء میں 71 اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا? اسی طرح 2010ء میں 13 مزید اسکول تباہ کئے گئے? انہوں نے بتایا کہ باغیوں سے متاثرہ ریاستوں کو اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کے ساتھ اضافی نفری و دیگر آلات بھی فراہم کردیئے گئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.