تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

میں اور میرے شوہر راجستھان رائلز کے مالک نہیں، شلپا شیٹھی

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ اداکارہ اور آئی پی ایل ٹیم راجستھان کی شریک مالکن شلپا شیٹھی کے راجستھان رائلز کے مالک نہ ہونے کے بیان نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے?شلپا شیٹھی جو کل تک خود کو راجستھان رائلز کے شریک مالکن کی حیثیت سے کھلاڑیوں کی بولی لگانے، اسپانسرشپ اور دیگر معاملات کو طے کررہی تھیں اب اچانک اپنی اس حیثیت کو تسلیم کرنے سے یکسر انکاری ہیں? ٹیوٹر پر اپنے بیان میں شلپا نے بتایا کہ ان کے شوہر راج کندرا راجستھان رائلز کے اسٹیک ہولڈر اور وہ خود راجستھان رائلز کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور یہی سچ ہے? اس سے قبل شلپا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے راجستھان رائلز کے مالی معاملات کی چھان بین پر کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی وہ اس سے خوفزدہ ہیں ?شلپا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر نے محض تجارتی بنیادوں پر راجستھان رائلز کی ٹیم پر سرمایہ لگا یا تھا اور ان کی ٹیم کے تمام معاملات شفاف طریقے سے چلائے گئے?مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اب بی سی سی آئی کے صدرشاشنک منوہر کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ شلپا شیٹھی راجستھان رائلز کی شریک مالکن ہیں اور نہ ہی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ راج کندرا یا شلپا شیٹھی راجستھان رائلز کے اسٹیک ہولڈرز ہیں?تاہم شاشنک منوہر نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کے دفاتر سے بہت سے اہم دستاویزات غائب کردی گئی ہیں? راجستھان رائلز کے اکاؤنٹ میں دنیا کے مختلف علاقوں سے جمع کرائی جانے والی رقوم سے متعلق سوال پر بی سی سی آئی کے صدر کا کہنا ہے کہ اس بارے میں جب تک انہیں کوئی ثبوت نہیں مل جاتا وہ اس ”بے نام فنڈ“ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.