تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دنیا میں ہیرے خاتمے کی طرف جارہے ہیں،ڈی بیئرز

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …جنگ نیوز…دنیا میں ہیرے خاتمے کی طرف جارہے ہیں? دنیا میں ہیروں کی کانیں رکھنے والی بڑی کمپنی ”ڈی بیئرز“ کے مطابق ہیرے ختم ہورہے ہیں اور وہ اپنی کانوں کی زندگی بڑھانے کیلئے ہیروں کی پیداوار میں کمی لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں? کمپنی نے یہ دعوی? کیا ہے کہ ہیروں کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے عالمی سطح پر ان کی قیمت میں آئندہ پانچ سال میں ہر سال پانچ فیصد اضافہ ہوگا? 2008ء میں ڈی بیئرز نے 48 ملین قیراط ہیروں کی پیداوار دی اور اب اس کا ارادہ ہے کہ وہ 2011ء میں یہ پیداوار کم کر کے 40 ملین قیراط تک لے آئے گا? ادارے کے مطابق گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران افریقہ کی دو بڑی ہیروں کی کانوں کے مماثلت ایک بھی نئی کان دریافت نہیں ہوئی? ڈی بیئرز عالمی مارکیٹ میں ہیروں کی 40 فیصد سپلائی دینے والی کمپنی ہے جس کے بعد روسی ہیرا ساز کمپنی کا نمبر آتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.