تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

روسی صدر نے انسانی حقوق کے ایشوز پر غیر ملکی مداخلت مسترد کردی

جنگ نیوز -
کوپن ہیگن …جنگ نیوز…روسی صدر دمتری مدودف نے روس میں انسانی حقوق کے ایشوز پر غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روس کا داخلی معاملہ ہے جسے روسیوں کو حل کرنا ہے? ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے داخلی مسائل پر بیرونی نکتہ چینی درست نہیں? روسی صدر جو دو روزہ سرکاری دورہ پر ڈنمارک آئے ہوئے ہیں‘ کی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈنمارک کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور سیاستدانوں نے روس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا? کسی روسی صدر کا طویل عرصہ بعد ڈنمارک کا یہ پہلا دورہ ہے جہاں لوگوں نے روس کی داخلی صورتحال معلوم کرنے کے لئے صدر دمتری مدودف کے ساتھ سوالات کئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.