5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اکشے کمار نے کرن جوہر کی نیند اڑادی
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…اکشے کمار کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو وقت کی پابندی اور اپنی پیشہ ورانہ سوچ کی باعث اپنے کام کو اولین ترجیح دیتے ہیں? حال ہی میں بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے ہدایت کار کرن جوہر کی نیند بھی اڑا دی جب کرن جوہر کے ایک ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کے لئے اکشے نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث صبح 6 بجے ریکارڈنگ کا وقت دیا ? اکشے کی پابندی وقت کی عادت نے رات بھر کرن کو اس قدر بے چین رکھا کہ وہ تمام رات جاگتے رہے اور صبح پانچ بجے ہی سیٹ پر پہنچ گئے?