5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور…جنگ نیوز…لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 10مئی تک ملتوی کردی ہے ? لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس خواجہ محمد شریف نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کے خلاف رٹ درخواست پر سماعت وقت کی کمی کے باعث دس مئی تک ملتوی کر دی ہے ? دوسری جانب پی پی تریسٹھ کے امیدوار اجمل آصف کی نا اہلی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا آفتاب کی جانب سے دائر درخواست میں یہ مو?قف اختیار کیا گیا تھا کہ اجمل آصف جعلی ڈگری اور بغیر میرٹ کے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہے ہیں لہذا انہیں نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے روکا جائے، عدالت نے اجمل آصف کی نااہلی کے خلاف کیس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے?