تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستانی فوج کی مغربی سرحد پر تاریخ کی سب سے بڑی تعیناتی

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… پاکستا ن نے مغربی سرحد پر اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی تعینات کردی ?برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی مشرقی سرحد سے ایک لاکھ فوجیوں کو ہٹا کر مغربی سرحد پر لگا دیا ہے ? پنٹاگان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک لاکھ40ہزار فوجی قبائلی علاقے میں دہشت گرودں اور عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں?پنٹاگان پاکستان پر اپنے ہی علاقے میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائی کے لئے مسلسل دباو? بڑھاتا رہا? حالیہ پاکستانی فوج کی مغربی سرحد پر تعیناتی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہے، پاکستان کی یہ غیر متوقع تعیناتی بھارت کی سرحد سے فوج کوکم کرنا ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کو اندرونی طور پر ان دہشت گردوں سے شدید خطرہ ہے پنٹاگان نے یہ رپورٹ اس وقت جاری کی جب پاکستان اور بھارت کے وزراعظم نو ماہ کے بعد ملاقات کرنے جارہے ہیں?امریکا ایشیا کے ان روایتی حریفوں کے مابین تعلقات کی بہتری کی کوششیں کر رہا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.