5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
زیادہ فاسٹ فوڈز کھانے والے بے صبرے اور جلد باز ہو تے ہیں
جنگ نیوز -
ٹورنٹو…فاسٹ فوڈزنہ صرف مضر صحت ہو تے ہیں بلکہ ایک جدید ریسرچ کے مطا بق یہ زیادہ فاسٹ فوڈز کھانے والے لوگ بے صبرے اور جلد باز ہو تے ہیں?یو نیورسٹی آف ٹو رنٹو میں کی جا نیوالی اس ریسرچ میں ماہرین نے باقاعدگی سے فاسٹ فوڈز کھانے والے افرادکے موڈپر تحقیق کی جس کے مطا بق ایسے افراد ہر کام میں جلدی کر تے ہیں اور مختلف فیصلوں میں ٹائم سیونگ چیزوں کا انتخاب کرتے ہیں ،خواہ وہ انکے لیے فائدہ مند ہوں یا نہیں ? ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے لوگ پیسہ جمع کرنے کے معاملے میں بھی بہت کمزور ہو تے ہیں ?اصل میں فاسٹ فوڈز کا مقصد کم وقت میں جلدی جلدی کھانا ہے اور یہی عادت کھانے والوں کے رویے پر اثر ڈالتی ہے ?