5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ میں پارک کے انتظامی اہلکار کو پریشان دیکھ کر ہاتھی کی مدد
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…آج کے دور میں جہاں انسانوں کے معاشرے میں نفسا نفسی کا عالم ہے وہیں ایک جانور کا کسی انسان کو پریشان دیکھ کر اس کی مدد کرنا یقیناانسانوں کے لیے قابل غور و فکر ہے? یہ سب کچھ کسی فلم یا ڈرامے کی کہانی نہیں بلکہ برطانیہ کے سفاری پارک میں لوگوں نے اس کا عملی مظاہرہ دیکھا ہے? پارک انتظامیہ کا ایک اہلکار اپنی جیپ بیچ راستے بند ہوجانے پر پریشان کھڑا کسی مددگار کو بلانے کے بارے میں سوچ ہی رہا تھا کہ قریب موجودFiveنامی 18سالہ ہاتھی نے پارک انتظامیہ اہلکار کی پریشانی کو بھانپ لیا اور اس نے اپنی سونڈ کی مدد سے جیپ کو دھکا لگایا اور بالآخر جیپ اسٹارٹ ہوگئی ?اس طرح ہاتھی نے یہ بات ثابت کردی کہ جانور بھی انسانی احساسات کو سمجھتے ہیں?