تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

1974ماڈل کی پاکستانی فوکسی کو فرانس کی شہریت مل گئی

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری… پاکستان میں طویل عرصہ چلنے کے بعد گذشتہ سال چھ ہزارکلو میٹر سفر طے کرکے فرانس پہنچنے والی’شہزادی،‘ ,1974ماڈل فوکسی کار کو فرانس کی نیشنلٹی مل گئی ? کار کو اسلام آباد پمز ہسپتال میں خدمات سر انجام دینے والے فرانسیسی ڈاکٹر ونیسنٹ لوئس نے راولپنڈی سے مفکر پاکستان علامہ اقبال ، قائد اعظم محمد علی جناح ،شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹواور دیگر راہنماؤں کی تصاویر کے علاوہ پاکستان کے چاروں صوبوں کی مختلف تہذہی وتاریخی نقش و نگاراور شعروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شاہراوں پرگھومتی پھرتی گڈز ٹرانسپورٹ پرلکھے گئے دلچسپ جملوں مثلاً پیویار تنگ نہ کر، ماں کی دعا جنت کی ہواجیسے جملے لکھوانے کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پائے جانے والے پہاڑوں ،میدانوں،دریاؤں،جانوروں اور پرندوں کی تصاویر سے سجایا ہے? کار کو ڈاکٹر ہارون خان ، آئی ٹی کے ماہرسلمان رشیدکے ہمراہ 31اکتوبر 2009کو فیصل مسجد اسلام آباد سے ,,آرٹ آن ویلزٹور،،سفر کا آغاز کرکے براستہ ایران ، ترکی،یونان اور اٹلی 30نومبرکو پیرس پاکستان سفارتخانہ پہنچایا جہاں سفیر پاکستان شفقت سعید، ڈپٹی ہیڈرفیع الزمان صدیقی، سیکنڈ سیکرٹری الیاس نظامی ، پریس کونسلر مسعودانوراور عملہ نے استقبال کیا تھا? بعد ازں’شہزادی‘ فوکسی اچانک بیمار ہوگئی تو فرانسیسی مکینکس نے اس کو لا علاج قرار دے دیا مگر فرانس میں مقیم ٹیکسی ڈرائیور مظہر منیر بابر نے چند گھنٹوں میں مرمت کرکے چلنے پھرنے کے قابل بنا کر فرانسیسی مکینکس کو حیران کردیا ? یہ خبر مقامی اخبارات میں شائع ہونے کے بعد اس ’پاکستانی شہزادی‘ کی اہمیت میں اور اضافہ ہوگیا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فوکسی کار کو پیرس کی نمبر پیلٹ دی گئی اور اس انٹیک کے طور Alliance franaise,, ایلہء فرانس سکول،،نے حاصل کرلیا ? آج 29اپریل کو ا یلہء فرانس سکول میں ,,پاکستان ان پیرس ،،کے عنوان سے نمائش کا افتتاح ہورہا رہا ہے جس میں اس,,پاکستانی شہزادی،، فوکسی کار کو بھی رکھا گیا ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.