تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لال مرچ کھانے سے وزن گھٹنا ہے، نئی تحقیق

جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کے محقیقین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ لال مرچ کھانے سے جسم کی زائد چربی کو باآسانی ضائل کیا جاسکتا ہے?ماہرین کے مطابق لال مرچ انسان کے جسمانی نظام کے عمل کو تیز اور چربی کی تہہ پر تکسیدی عمل شروع کرتی ہے?34خواتین اور مردوں پر کیے گئے تجربے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد کو کم کیلوریز والی خوراک کے ساتھ اضافی لال مرچ دی گئی ان کے جسم میں طاقت و توانائی کی سطح غیر معمولی طور پر دو گنی بلند نظر آئی بہ نسبت ان افراد کے جن کو عام غذا دی گئی?واضح رہے کہ لال مرچ کا ایک اہم جُز Capsaicinعام بناء تیز مرچوں والے کھانوں میں بھی پایا جاتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.