5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوئٹہ:پروفیسر ناظمہ کے قتل کے شبے میں متعدد افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کوئٹہ…جنگ نیوز… بلوچستان پولیس نے یونیورسٹی کی پروفیسر ناظمہ طالب کے قتل کے شبے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے?بلوچستان ہائی کورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری تفتیش کا حکم دیا ہے?دوسری جانب پروفیسر ناظمہ طالب کے قتل کے خلاف یونی ورسٹی میں آج دوسرے روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے? یونیورسٹی پر سیاہ جھنڈے لہرائے جارہے ہیں? قتل کیخلاف اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا تعزیتی ریفرنس ہوا? جس میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی? ریفرنس کے بعد احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی?