تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لوئر دیر میں مخالفین کی فائرنگ سے3خواتین سمیت5 باراتی جاں بحق

جنگ نیوز -
لوئر دیر…ضلع لوئر دیر کے علاقے جندول میں باراتیوں کی گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ سے خواتین سمیت5افراد جاں بحق اور بچوں سمیت4 زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری گاڑی کام بٹ لاچ بنگ سے مشکینی درہ جا رہی تھی ? راستے میں مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے3 خواتین سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق اور دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ?ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ?پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ثمر باغ اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ?پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.