تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

انٹر میلان کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،فائنل میں بائیرن میونخ سے مقابلہ ہوگا

جنگ نیوز -
بارسلونا…چیمپینز لیگ فٹ بال کے فائنل کیلئے کوالی فائی کرنیوالی انٹر میلان کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، فائنل میں اس کا مقابلہ بائیرن میونخ سے ہوگا?نو کیمپ میں کھیلے گئے سیکنڈ لیگ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین بارسلونا نے انٹرمیلان کوایک صفر سے شکست دی لیکن فرسٹ لیگ میں انٹرمیلان3-1سے کامیاب ہوئی تھی، اس طرح مجموعی برتری کی بنیادپراٹالین کلب انٹرمیلان نے فائنل میں جگہ بنائی? انٹر میلان کی کامیابی پرمنیجر یوزے مرینہو کوخوب سراہاگیاہے، چیمپینز لیگ کا فائنل22 مئی کو میڈرڈ میں بائیرن میونخ اور انٹرمیلان کے درمیان ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.