5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزیراعظم گیلانی کی اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات
جنگ نیوز -
تھمپو… بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور ان کے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کے درمیان اہم ملاقات شروع ہوگئی ہے? یہ ملاقات بھوٹان کے وزیراعظم کی رہائش گاہ پرہورہی ہے?ملاقات تقریباًایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات کا کوئی باقاعدہ ایجنڈا نہیں ہے? دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات جاری ہے، جبکہ کچھ دیر بعد دونوں ملکوں کے وزراء اور سیکرٹریز خارجہ بھی شامل ہوجائیں گے? ملاقات سے قبل دونوں رہنما میڈیا کے سامنے آئے اور مصافحہ کیا?