تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وزیر داخلہ کی نیب کیسزاسلام آبادہائیکورٹ میں منتقلی کی درخواست مسترد

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائیکورٹ نے وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے نیب کیسزاسلام آبادہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ،جبکہ انکی عدم حاضری میں نیب کورٹ سے دی جانے والی سزاؤں میں عبوری ضمانت میں6مئی تک توسیع کردی ہے ?وزیرداخلہ رحمان ملک نے موقف اختیارکیاتھاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کے بعد وفاق سے متعلق کیسزکی سماعت لاہورہائی کورٹ کے دائرہ اختیارسے باہر ہے اس لئے یہ تمام کیسزاسلام آباد ہائی کورٹ میں منتقل کیے جائیں?چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ ،جسٹس خواجہ محمد شریف نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ابھی فنکشنل نہیں ہوسکی اس لیے نیب سے متعلقہ تمام کیسزکی لاہورہائی کورٹ میں سماعت ہوگی?عدالت نے رحمان ملک کی نیب کیسزمیں عبوری ضمانت میں6مئی تک توسیع کرتے ہوئے کارروائی6مئی تک ملتوی کردی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.