تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور: پیربالا چیک پوسٹ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور پولیس کے مطابق بدھ کی صبح پیربالا چیک پوسٹ پر حملہ خود کش تھا?دوسری جانب اے آئی جی بی ڈی ایس شفقت ملک کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنڑول کے ذریعے کیا گیا?ایس ایس پی آپریشنز کریم خان نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پیربالا چیک پوسٹ پر حملہ خودکش تھا?انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے جسم کے چند ٹکرے جائے وقوعہ سے ملے ہیں، جن کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھیج دیا گیا ہے?پشاور پولیس کے موقف کے برعکس اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے گاڑی پولیس چوکی کے قریب کھڑی کی اور اسکو ریمورٹ کنڑول کے ذریعے اڑایا? انہوں نے بتایا کہ حملے میں 250 کلو گرام سے زیادہ دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے? جس کی رپورٹ وزیر اعلی? امیر حیدر ہوتی کو ارسال کر دی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.