5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکی سائنسدانوں کا شہابیے کی سطح پر برفیلے پانی کی موجودگی کا انکشاف
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز…امریکی سائنسدانوں نے ایک شہابیے کی سطح پر برفیلے پانی کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے? برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھیمس 24 نامی یہ شہابیہ ایک بہت بڑی چٹان ہے جو سورج سے 480 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے? محققین نے جریدہ (نیچر) کو بتایا کہ ایسے شہابیوں پر پائے جانے والے ماحول میں برف کی موجودگی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسے شہابیے کے اندر سے مدد مل رہی ہو? انہوں نے کہاکہ اس دریافت سے اس خیال کو بھی کافی تقویت ملی ہے کہ زمین پر موجود سمندروں میں زیادہ تر پانی خلاء سے آیا ہے? واضح رہے کہ تھیمس 24 کا قطر 200 کلومیٹر ہے اور یہ شہابیوں کے مرکزی بیلٹ کے سب سے بڑے شہابیوں میں سے ایک ہے?