5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یونان کا مالیاتی بحران یورپی ممالک کو بھی متاثر کر سکتا ہے، آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
برلن …جنگ نیوز…بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ ڈومینیک سٹراس نے یونان کے مالیاتی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان کا مالیاتی بحران دیگر یورپی ممالک کو بھی متاثر کر سکتا ہے? یورپی میڈیا کے مطابق برلن میں جرمن چانسلر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونان کے مسائل کے حل کے حوالے سے جامع اقدامات کرنے ہونگے? انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس بحران کے اثرات پھیلنے کا خدشہ ہے? انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ بہت بڑا بحران ہے لیکن بحالی اعتماد کیلئے اقدامات کرنے ہونگے? یورپی ممالک کو یہ بحران یونان کے اندر سے حل کرنا ہوگا بصورت دیگر اس کے اثرات دیگر یورپی ممالک تک پھیل جائیں گے اور یورپی یونین کو سنگین نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے?