تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی: ہاکس بے میں لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی، تجاوزات گرادی گئیں

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ہاکس بے میں واقع لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسکیم42 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سیکڑوں پختہ مکانات کو مسمار کردیا گیاجبکہ متاثرہ لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا?اسکیم42میں واقع سیکڑوں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوا جس میں بھاری تعداد میں پولیس کی نفری اور ایل ڈی اے کے ملازمین نے بھاری مشینری کے ہمراہ آغازکیا?آپریشن کی نگرانی ایل ڈی اے کے ڈی جی آغا مقصود عباس کررہے تھے ?کارروائی کے دوران گرائے جانے والی تعمیرات کے مکینوں نے وزیربلدیات سندھ آغا سراج درانی اور ایل ڈی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی?مظاہرین کاکہنا تھا کہ انہوں نے زمین یہاں کے مقامی اسٹیٹ ایجنٹ سے خریدی تھی اور تعمیرکے وقت پولیس نے بھی ان سے پیسے وصول کئے تھے ان کا کہنا تھا کہ انکے گھر گرائے جانے کے بعد اب ان کے پاس رہائش کا کوئی متبادل انتظام موجود نہیں ?جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایل ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ75 ایکڑ اراضی پر دو سے تین ماہ قبل قبضہ کیا گیا تھا اور اس پر علاقہ مکینوں نے عدالت سے حکم امتناعی لیا ہوا تھا اسی لئے کارروائی کرنے تھوڑی تاخیر ہوئی?انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ ان لوگوں نے زمین خریدتے وقت کن لوگوں کو ادائیگی کی ہے? جبکہ مذکورہ زمین پر آئندہ کسی بھی ممکنہ قبضے کو روکنے کے لیے منساب انتظامات یقینی بنائے جائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.