5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہ کرنے پر وزارت پانی وبجلی کو نوٹس
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرکے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرکے عدالت میں 3مئی کو پیش کیا جائے?لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست لاہورکے مقامی شہری امتیازرشیدقریشی نے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرکے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول اخبارات میں شائع کرانے اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس پرعملدرآمدنہیں کیاگیالہ?ذاوزارت پانی وبجلی اور دیگر حکام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے? ہائی کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد پیپکوحکام کو 3مئی کو لوڈ شیڈنگ کا شیڈول پیش کرنے کی ہدایت کردی?