5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کیچوے کے اعضاء دوبارہ تیار کرنے والاجین دریافت
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی سائنسدانوں اور ماہرینِ حیاتیات نے کیچوے جیسے انتہائی چھوٹے کیڑے کے اعضاء دوبارہ تیار کرنے والاجین دریافت کرلیا ہے?صرف مچھلی کے شکار میں استعمال کے لائق سمجھا جانے والاکیڑاکیچوا (Worm)بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اس چھوٹے سے کیڑے کی غیر معمولی خاصیت اسے دو ٹکڑوں میں کاٹنے کے بعد بھی زندہ رکھتی ہے اوراسکے ہر حصے کی نشوونما دوبارہ ہوجاتی ہے?Smed Prepنامی یہ جین کیچوے کے جسم کا کوئی بھی حصہ کٹ جانے کی صورت میں ان کی دوبارہ نشوونما کردیتا ہے جس میں سر اور دماغ تک کی ازِ سر نو نشوونما شامل ہے?اس کے جسم میں موجود خاص خلیے مسلسل تقسیم ہوتے رہتے ہیں اور جسم کے ناموجود اور کم ہونے والے پٹھوں،اعضاء اور خلیوں کی افزائش و نشوونما کرتے رہتے ہیں?اس جین کی دریافت کو سائنسی ماہرین ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں کیونکہ مستقبل میں اس کے ذریعے انسانی اعضاء کی دوبارہ نشوونما کو بھی ممکن بنایا جاسکے گا?