5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
این آر او کیس:احمد ریاض کی ترقی پر تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد ریاض شیخ کی ترقی کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ داخل کی ہے ،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری طاہر سرفراز کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے ? سپریم کورٹ میں این آر او کے فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجربنچ کر رہا ہے ?لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس راجا محمد فیاض ، جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس طارق پرویز شامل ہیں? ایڈیشنل سیکرٹری طاہر سرفراز نے عدالت میں بیان دیتیہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزارت داخلہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری ہیں، مجھے جان بوجھ کر اس میں ملوث کیا جارہا ہے?جسٹس راجہ فیاض نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ساڑھے 4 ماہ ہوچکے، این آر او فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جارہا ،انھوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل آغا طارق کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیرا عظم کو نوٹسز جاری کیئے جائیں کیونکہ وہ حکومت کے سربراہ ہیں ? سپریم کورٹ میں این آر او کے فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت اب آئندہ جمعرات کو ہوگی ?