تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان ،ایران اور سعودی عرب پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کا امریکی الزام

جنگ نیوز -
امریکا نے پاکستان سعودی عرب اور ایران سمیت13 ملکوں پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے?بین الاقوامی مذہبی آزادی کے متعلق امریکی کمیشن کے سربراہ لیونارڈ لیو نے ایک رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب ،ایران اور چین مذہبی آزادی کی سنگین خلاف وزرزی کر نیوالے13 ملکوں میں شامل ہیں?دیگر ملکوں میں میانمار،اریٹریا،شمالی کوریا، سوڈان، عراق، نائیجیریا ، ترکمانستان،ویتنام اور ازبکستان شامل ہیں?کمیشن نے کہا ہے کہ امریکا کی موجودہ اور سابق حکومتوں نے بھی عالمی سطح پر مذہبی حقوق کیلئے زیادہ کوششیں نہیں کی ہیں?کمیشن نے افغانستان،بھارت،انڈونیشیا اور ترکی سمیت بارہ ملکوں کو واچ لسٹ میں بھی شامل کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.