5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
صومالیہ میں تازہ جھڑپوں میں 16 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی
جنگ نیوز -
موغادیشو …جنگ نیوز… صومالیہ میں تازہ جھڑپوں میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے? ذرائع کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں مزاحمت کاروں اور سرکاری فوج کے درمیان جاری لڑائی میں مزید 16 افراد مارے گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں افریقی یونین کے دو فوجی بھی شامل ہیں? ذرائع کے مطابق مزاحمت کاروں نے افریقی یونین فوج کے اڈے کے باہر خودکش حملہ کیا جس کے بعد فوج اور مذاحمت کاروں کے درمیان چار گھنٹے کی طویل لڑائی ہوئی? ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس لڑائی میں 16 افراد مارے گئے ہیں اور 8 افراد کی لاشیں سڑک پر پڑی دیکھی گئی ہیں? لڑائی کے دوران گولوں کا بھی استعمال کیا گیا جو رہائشی علاقوں میں جاگرے? ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑائی میں کم از کم 45 افراد زخمی ہوئے ہیں?