تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عراق : امریکی سیکورٹی فورسز کی طرف سے شہریوں پر تشدد کا نشانہکا انکشاف

جنگ نیوز -
برسلز …جنگ نیوز… انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں امریکی سیکورٹی فورسز کی طرف سے عراقی شہریوں کو خفیہ عقوبت خانوں میں بدسلوکی و بجلی کا کرنٹ لگانے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے? ایک رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ابو غریب جیل سے دوسرے حراستی مراکز منتقل کئے جانے والے متعدد عراقیوں کے انٹرویو جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ابوغریب جیل میں ان پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے گئے ہیں جن میں ان کے ساتھ بدسلوکی ، بجلی کا کرنٹ لگانے اور مختلف طرح کا تشدد کئے جانے والے کا انکشاف ہوا ہے? ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.