5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات، جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق
جنگ نیوز -
تھمپو…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ان سے بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے ملاقات میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے? بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں پاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان ملاقات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائیگا?ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کیلئے مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں? پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات مثبت رہی اعتماد کے فروغ پر بات چیت کی گئی، کسی کو پاک بھارت وزاء اعظم ملاقات میں اتنی پیشرفت کی امید نہیں تھی?شاہ محمود قریشی نے کہا کہممبئی حملوں کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا، دونوں ممالک اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں کرینگے? مذاکرات میں ساچن سمیت تمام معاملات زیر بحث آئے?