5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کھل کر اور بے ساختہ ہنسنے سے ذہنی تناؤ کم ہو تا ہے،نئی تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک …یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ہنسنے سے ذہنی تناؤ کم ہو تا ہے لیکن ایک جدید ریسرچ کے مطا بق ہنسنے سے ایکسر سائز کر نے جیسا فائدہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ?ایک امریکی یو نیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے مطا بق مسلسل اور کھل کر ہنسنے سے انسان نارمل ایکسرسائز کے برابر کیلوریز جلا سکتا ہے ? ماہرین کا کہنا ہے کہ بھر پور ہنسی ہارمونز پر بالکل ورزش جیسا اثر ڈالتی ہے اورجو لوگ روزمرہ کے معاملات میں کچھ وقت ہنسنے کے لیے نکالتے ہیں وہ دوسروں کی بہ نسبت صحت مند رہتے ہیں ?ماہرین کے مطا بق کھل کر اور بے ساختہ ہنسنے سے ذہنی تناؤ کم ہو تا ہے ، موڈ اچھا ہوتا ہے اور صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں ?