تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بجلی بحران:کئی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -
لاہور…بجلی کا بحران ختم کرنے اور لوڈ شیڈنگ روکنے کیلئے حکومت کے تمام تر اقدامات ناکام دکھائی دیتے ہیں?اب بھی کئی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے?گوجرانوالہ میں شدید گرمی میں سولہ سے آٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے ڈھائی سو کے قریب چھوٹی گھریلو صنعتیں بند ہوگئی ہیں?میلا مائن انڈسٹری کے مالکان اور مزدوروں نے لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیاہے?فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو کر شہری علاقوں میں چھ گھنٹے ،دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور صنعتی علاقوں میں چار گھنٹے ہوگیا ہے? سرگودھا میں بجلی کی بارہ سے تیرہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے?میپکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کے اعلان کے باوجود بھی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے ? دس سے بارہ گھنٹے شہری علاقے اور دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی ولڈ شیڈنگ جاری ہے?سندھ میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے ?حیدر آباداور سکھرکے شہری و دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?لاڑکانہ ،گھوٹکی ،اوباڑو اور میر پور خاص کے شہری و دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے?بلوچستان کے صنعتی شہروں حب ،وندر اور اوتھل سمیت گڈانی شپ بریکنک یارڈ میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے? جس کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی، کارخانوں میں اکثر و بیشتر کام بند رہتا ہے? خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا برا حال ہے ?طویل دورانیے کی بجلی کی بندش سے ٹیوب ویل بند رہتے ہیں جس سے پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا اور زراعت کو بھی نقصانات کا سامنا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.