5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تھمفو:16ویں سارک سربراہ کانفرنس ختم ، مشترکہ اعلامیہ جاری
جنگ نیوز -
تھمفو…بھوٹان کے شہر تھمفو میں ہونے والی16ویں سارک سربراہ کانفرنس ختم ہو گئی ?سربراہ کانفرنس کے اختتام پر 37 نکات پر مبنی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے ?جاری ہو نے والے اعلامیہ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے رکن ممالک نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا?سارک ممالک توانائی کی بچت کیلئے ایکشن پلان بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ?مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گردی کو خطے کی سلامتی اور امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے?17ویں سارک سربراہ کانفرنس مالدیپ کے شہر مالے میں ہو گی?