5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی: ملیر سے خاتون سمیت 8منشیات فروش گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار خاتون منشیات فروش خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے?پولیس حکام کے مطابق ملیر کے علاقے میں واقع غریب آباد گوٹھ میں پولیس پارٹی نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو گرام ہیروئین ،اور 17 کلو گرام اعلی? کوالٹی کی چرس برآمد کرلی،،اسی دوران پولیس نے خاتون ملزم سمیت 8 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا،،گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے بتایا گیا ہے،،حراست میں لئے جانے والے ملزمان کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،،جبکہ مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کیس انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے?