تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اراکین اسمبلی منتخب نمائندے ہیں، وکلاء کام کرنے دیں، وزیر اطلاعات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت نے 18 ویں ترمیم کے بارے میں سپریم کورٹ میں اپنادفاع کرنے کافیصلہ کیاہے، ججز کی تقرری صرف چیف جسٹس ہی کریں گے اور پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو تبدیل نہیں کریگی? اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں ان کاکہناتھاکہ حکومت سپریم کورٹ میں جواب دے گی کہ یہ عمل بدنیتی پر مبنی نہیں ہے? انہوں نے کہاکہ وہ منتخب نمائندے ہیں ، قانون بنانا ان کا کام ہے اور وکلا انہیں کام کرنے دیں? ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو طلب کیا گیا تو انہیں ہر صورت میں پیش ہونا پڑے گا? قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں کمیٹی کی طرف سے بلائے گئے افراد کو پیش کرنے میں مدد کرے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.