5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جے یو پی نورانی کے مرکزی نائب صدر علامہ شبیر ہاشمی انتقال کرگئے
جنگ نیوز -
لاہور…جمعیت علما پاکستان(نورانی)کے مرکزی نائب صدر علامہ سید شبیر احمد ہاشمی آج لاہور میں انتقال کرگئے،ان کی عمر72برس تھی?جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل قاری زوار بہادرکے مطابق علامہ شبیراحمد ہاشمی مشرف دور میں حکومت مخالف تحریک کے دوران14ماہ جیل میں رہے، اس دوران وہ بیمار ہوئے، جس کا مسلسل علاج کرایا گیالیکن افاقہ نہ ہو ا?علامہ شبیرہاشمی کا شمار مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا?وہ ذوالفقار علی بھٹواورجنرل ضیا الحق کے دورمیں بھی کئی بار پابند سلاسل رہے?علامہ شبیر احمد ہاشمی کی نماز جنازہ کل نماز عصرکے بعد کمیٹی گراؤنڈ پتوکی میں ادا کی جائے گی?علامہ شبیر ہاشمی کے انتقال پر شاہ فریدالحق، مولانا جمیل احمد نعیمی،شاہ انس نورانی اور دیگر راہنماؤں نے افسوس کا اظہارکیاہے?