تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عدلیہ کا آڈٹ اور احتساب بھی ضروری ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاونٹس کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ کا آڈٹ اور احتساب بھی ضروری ہے? رجسٹرار سپریم کورٹ کو کمیٹی میں پیش ہوکر آڈٹ اعتراضات کا جواب دینا چاہئے? پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈیٹر جنرل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فنڈز کا آڈٹ ہو رہا ہے، لیکن رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتے? اس پر چئیرمین کمیٹی چوہدری نثار نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا جائیگا? انھوں نے کہا کہ اعتراضات پر وضاحت کے لئے رجسٹرار سپریم کورٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں ? چوہدری نثار کا کہنا تھا اگر سپریم کورٹ کے حسابات کے آڈٹ اعتراضات کے سلسلے میں کوئی مشکل پیش آئی تو وہ یہ معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے? علاوہ ازیں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سیکریٹ فنڈ دینے پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ فنڈسیاسی جماعتیں توڑنے کے لئے استعمال کیاجاتارہاہے?پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کابینہ ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا?چوہدری نثارکاکہناتھاکہ انٹیلی جنس بیوروکوپارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ بنایاجائے? سیکرٹری کابینہ ڈویژن رؤف چوہدری نے بتایاکہ کابینہ ڈویژن کے پاس9ہیلی کاپٹرہیں ،پانچ حال ہی میں خریدے گئے?اس پرچوہدری نثارنے کہاکہ عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور حکومت ہیلی کاپٹرز کا مینا بازارلگارہی ہے،کابینہ ڈویژن کوہدایت کی گئی کہ ہیلی کاپٹرزکوکمرشل بنیادوں پراستعمال کیاجائے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.