5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بے نظیر قتل تحقیقات : چھوٹے افسروں پربجلی گرائی جارہی ہے،چوہدری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارنے کہاہے کہ بے نظیر بھٹوقتل کی تحقیقات کے بعد چھوٹے افسروں پربجلی گرائی جارہی ہے، اصل محرکات پردے کے پیچھے ہیں ، اس معاملے کو قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اٹھایاجائے گا? پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگومیں چوہدری نثار کاکہناتھاکہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے لیکن آئین عدالت کو قانون کی تشریح کابھی حق دیتا ہے? سپریم کورٹ کو ذمہ داریاں پوری کرنے کا وقت دیا جائے، ارکان پارلیمنٹ کاسپریم کورٹ سے کسی معاملے پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے ،اسے تصادم کا نام دینادرست نہیں?چوہدری نثارنے کہاکہ مسلم لیگ ن عدالت کا کوئی بھی فیصلہ ماننے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی?