5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہورہائیکورٹ کاایم پی اے کے والدکی گرفتاری کاحکم
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائیکورٹ نے جائیدادپرناجائز قبضے کے الزام میں منڈی بہاؤالدین سے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے طارق محمود علوانہ کے والد لال خان کی گرفتاری کاحکم دیدیا? ہائیکورٹ میں منڈی بہاؤالدین کی خاتون تنویربیگم نے موقف اختیار کیاکہ ایم پی اے طارق علوانہ کے والد لال خان نے ان کی ایک ارب روپے کی جائیداد پر ناجائزقبضہ جمارکھاہے،ماتحت عدالت کے گرفتاری کے حکم کے باوجودپولیس ملزم کوگرفتارنہیں کررہی?چیف جسٹس جسٹس خواجہ محمد شریف نے پولیس کوحکم دیا کہ ملزم لال خان کی گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کرکے رپورٹ عدالت میں پیشکرے?