تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت: باغیوں سے متاثرہ ریاستوں میں سڑکیں تعمیر کرنیکا فیصلہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنگ نیوز… بھارتی حکومت نے ماؤ باغیوں کی سرگرمیوں سے متاثرہ ریاستوں میں 73 ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے? بھارت کے روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے نائب وزیر آر پی این سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کو بتایا کہ ماؤ باغیوں کی سرگرمیوں سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں سڑکوں کو بہتر بنانے اور تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے? انہوں نے کہا کہ متاثرہ آٹھ ریاستوں کے 34 اضلاع میں 73 ارب روپے کی خطیر رقم سے یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل کیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.