5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
روسی پارلیمنٹ نے بحیرہ اسود میں بحریہ کی تعیناتی کی توثیق کر دی
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز…روسی پارلیمنٹ نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کی تعیناتی سے متعلق روس اور یوکرائن کے درمیان معاہدہ کی توثیق کر دی ہے? روسی میڈیاکے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا وفاقی کونسل نے اس سمجھتے کی توثیق کی? سمجھوتہ کے تحت یوکرائنی جزیرہ کریمیا میں روسی بحریہ کی تعیناتی کی مدت میں 2042ء تک توثیق کر دی گئی ہے? روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے قبل ازیں اس سمجھوتے کی توثیق کر دی تھی جبکہ یوکرائن کی پارلیمنٹ بھی اس کی توثیق کر چکی ہے? واضح رہے کہ دونوں ممالک نے چند روز قبل اس سمجھوتہ پر دستخط کئے تھے?