تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مقدمات کی سماعت میں تاخیر سے جرگوں کو فروغ ملا، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
لاہور…چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ تنازعات نمٹانے کا متبادل نظام دنیا بھر میں تیزی سے فروغ پار ہا ہے جبکہ پاکستان میں یہ نظام جرگے اورپنچایت کی شکل میں پہلے ہی موجود ہے ? وہ لاہور میں تنازعات نمٹانے کے متبادل نظام(اے ڈی آر) پر قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے? چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمدچوہدری کا کہناتھا کہ جرگے اورپنچایت نظام کو فعال بنا کرتنازعات آسانی سے نمٹائے جاسکتے ہیں ،تاہم اس کے لیے نئے طریقے اورنظریات سیکھنے کی ضرورت ہے ? انہوں نے کہا کہ ثالثی اور مصالحت کے نئے رولز تیارکرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے?انہوں نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو دعوت دی کہ وہ ضلعی سطح پر بھی تربیتی کورسز کا اہتمام کرے ? انہوں نے کہا کہ اے ڈی آر کلچر کوفروغ دینے کیلئے سب شعبوں کو اپنا رول اداکرناچاہیے ? لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے اے ڈی آر سسٹم کو ضلعی عدالتوں میں قابل عمل بنانے پر زوردیا اوریقین دلایا کہ اس سسٹم کو فروغ دینے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی تاکہ غریبوں سائلین کو آسانی سے انصاف مل سکے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.