تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہزارہ صوبے کے مسئلے پر سیاست نہ چمکائی جائے، میاں افتخار

جنگ نیوز -
پشاور…وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبے کے معاملے کو پختون اور غیر پختونوں کا مسئلہ نہ بنایاجائے اس پر کوئی سیاست چمکانے کی کوشش نہ کرے جبکہ تحریک صوبہ ہزارہ کا کہنا ہے کہ صوبے کا قیام عملی طور ناممکن نہیں ?صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کے بھائیوں کو سینے سے لگائیں گے اور ان کے حصے سے زیادہ ان کو دیں گے آئندہ اے ڈی پی میں ہزارہ ڈویژن کو پیکیج دیا جائے گا ? انہوں نے کہا کہ ہزارہ واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن جس کی بھی نشاندہی کرے گا اسے سزا دی جائے گی? ہزارہ تحریک کے نمائندے بھی مذاکرات پر آمادہ ہوں?ادھر مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا قیام عملی طور ناممکن نہیں کیونکہ دنیا میں اسرائیل سمیت دس ممالک ہزارہ ڈویژن سے بھی چھوٹے ہیں?29 دن گزرنے کے باوجود آج تک سانحہ ایبٹ آباد کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہوسکی تو تحریک کے قائدین کس منہ سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.