5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بغیر ٹکٹ لندن سفرکرنیوالے سی اے اے بورڈ ممبر سلیم زیدی برطرف
جنگ نیوز -
کراچی …سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے رکن سلیم احمد زیدی پرٹکٹ،بورڈنگ کارڈ اور امیگریشن کے بغیرپی آئی اے کی پرواز میں سوارہونے کا الزام ثابت ہوگیا،جس کے بعدانہیں برطرف کردیاگیاجبکہ طیارے کے پائلٹ کیپٹن حامد گردیزی کارروائی سے بچ گئے?سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ ممبر سید سلیم احمد زیدی21فروری کوان کے دوست کیپٹن حامد گردیزی پی آئی اے کی لندن روانہ ہونے والی پروازپی کے787میں ٹکٹ ،بورڈنگ کارڈاور امیگریشن کے بغیرلے اڑے تھے?جیونیوزپر اس سلسلے میں خبر نشر ہونے کے بعدوزارت دفاع نے ایئر وائس مارشل سید نجم العصر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ،جس نے اپنی رپورٹ میں سید سلیم احمد زیدی کوغیر قانونی طریقے سے سفرکرنے کاذمہ دار ٹھہرایاجبکہ کیپٹن حامد گردیزی کوبری الذمہ قراردیاہے?الزام ثابت ہونے بعدسول ایوی ایشن اتھارٹی نے سید سلیم احمد زیدی کی سی اے ے کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی رکنیت سے برطرفی کانوٹی فکیشن جاری کردیاہے اوراسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ سید سلیم احمدزیدی کو ائیرپورٹس پر کسی قسم کی سہولت اور پروٹوکول فراہم نہ کیا جائے ?دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور سی اے اے نے اس بات کی تحقیق شروع کردی ہے کہ جیونیوزتک یہ خبر کس طرح پہنچی اور کس نے پہنچائی?ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن نے شک کی بنیاد پر 2درجن سے زائد ملازمین کاتبادلہ کردیاہے جبکہ سی اے اے میں بھی ملازمین کی اکھاڑ پچھاڑشروع کردی ہے?