5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پی آئی اے: دیکھ بھال نہ ہونے سے طیاروں میں فنی خرابیاں
جنگ نیوز -
کراچی …آغا خالد… قومی ایئرلائن کے طیارے بوئنگ777کی مناسب دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے کی وجہ سے طیاروں میں فنی خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوگئیں جس کی وجہ سے بیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں? ذرائع کے مطابق بوئنگ777کے کراچی ایئرپورٹ پر ہینگر نہ ہونے کی وجہ سے طیاروں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی? پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بوئنگ 777کیلئے ہینگر تعمیر نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے طیاروں کی دیکھ بھال میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں?