5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایم کیو ایم کے کارکن سید کاشان رضا شہید
جنگ نیوز -
کراچی…ڈرگ مافیاکے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاپوش نگر میں ایم کیوایم کے کارکن شہیدہوگئے تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹر یونٹ 175کے کارکن سید کاشان رضا ولد سید شہاب رضا اپنی دوکا ن پرموجود تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوارچار مسلح دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہیدہوگئے جبکہ مسلح دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے? شہید کے سوگواران میں والدہ ،دو بھائی او ر چھ بہنیں شامل ہیں ? سید کاشان رضا شہیدکو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں میں وادی حسین سپر ہائی وے کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا?شہیدکی نمازجنازہ وتدفین میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن تو صیف خانزادہ ،حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان ،رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،نارتھ ناظم آباد سیکٹرو یونٹس کمیٹی کے ذمہ داران وکارکنان،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ?علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 175کے کارکن سید کاشان رضاکی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے شہیدکے تمام سو گوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ? الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالی? سید کاشان رضا شہید کواپنی جواررحمت میں اعلی? مقام عطافرمائے اورسوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ? (آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ڈرگ مافیا کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد کے کارکن سید کاشان رضا کی شہادت پرسخت ترین الفاط میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ کوشہرکاامن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث دہشتگردعناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ?ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب کنونشن کی کامیابی کے بعدسازشی عناصر ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی کاروائیوں پر اتر آئے ہیں اور ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ?رابطہ کمیٹی نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند کرے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے? رابطہ کمیٹی نے صدر آصف علی زرداری ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلی? سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سید کاشان رضا کی شہادت کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ?